خالص سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 45650روپے فی تولہ ہو گئی

بدھ 1 جولائی 2015 15:39

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عالمی منڈی میں بدھ کو خالص سونے کی قیمت مزید 10ڈالر فی اونس کی کمی 1175ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 100روپے کی کمی کے ساتھ 45650روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن لاہور کے مطابق 24قیراط دس گرام سونے کی قیمت 39128روپے،22قیراط دس گرام سونے کی قیمت 35867روپے اور 22قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 41845.83روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 548.57روپے رہی