کامرس ڈویژن کے دو جاری اور ایک نئے ترقیاتی منصوبے کیلئے 87 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار روپے مختص

بدھ 1 جولائی 2015 15:39

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مالی سال2015-16ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کامرس ڈویژن کے دو جاری اور ایک نئے ترقیاتی منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 87 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضروری آلات کی خریداری، فرنشنگ، بنیادی ترقی، پاکستان سکول آف فیشن لاہور کی تربیت کیلئے 35 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار روپے جبکہ دوسرے جاری منصوبے پی آئی ٹی اے ڈی اسلام آباد کی ری سٹرکچرنگ کیلئے 2 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔ رواں مالی سال کے دوران ایکسپو سنٹر پشاور کیلئے 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔