اسرائیلی حکومت نے لبنان سے ملحقہ سرحد پر فوجیوں کو اسلحے سمیت تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 15:40

بیروت ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسرائیلی حکومت نے لبنان سے ملحقہ سرحد پر اپنے فوجیوں کو اسلحے سمیت تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے گشتی دستوں نے جنوبی لبنان کے العدیسہ اور کفر کلا شہروں کی سرحدوں پر اپنا گشت بڑھا دیا ہے اور ان علاقوں میں فوجیوں کو بھاری اسلحے سمیت تعینات کردیا گیا ہے ۔لبنان کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اور ایک طیارے نے منگل کے روز بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :