شام میں جاری خانہ جنگی ، غیر موزوں موسمی حالات کے باعث پستہ کی پیداور میں 50 فیصد تک کمی

بدھ 1 جولائی 2015 15:41

دمشق ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) شام میں جاری خانہ جنگی اور غیر موزوں موسمی حالات کے باعث پستہ کی پیداور میں 50 فیصد تک کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شامی وزارت زراعت کے مطابق سال 2014ء کے دوران پستہ کی پیداوار صرف 35 ہزار ٹن رہی جبکہ خانہ جنگی کے آغاز سے قبل پستہ کی سالانہ پیداوار65 ہزار سے 75 ہزار ٹن تھی۔ وزارت زراعت کے مطابق پستہ کی پیداوار میں کمی کی وجہ ملک میں جاری خانہ جنگی اور گزشتہ موسم سرما کے دوران غیر موزوں موسمی حالات ہیں۔ جبکہ خانہ جنگی کے باعث حلب ‘ ادلب اور ہما صوبوں میں پستہ کے پیداواری علاقوں تک رسائی محدود ہوگئی ‘ وزارت زراعت کے ترجمان کے مطابق سال 2014-15ء کے دوران صرف 800 ٹن پستہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :