واکس ویگن کا 2018ء میں ”بجٹ کار“ متعارف کرانے کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2015 15:41

فرینکفرٹ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جرمن کار ساز کمپنی واکس ویگن نے سال 2018ء میں ”بجٹ کار“ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے واکس ویگن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بجٹ کار سب سے پہلے چین یا کسی دوسرے ملک میں متعارف کرائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق چین میں تیار کی جانے والی بجٹ کار کی قیمت 8 ہزار یورو سے 11 ہزار یورو تک ہوگی اور اسے سال 2018ء میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔