ممتاز شاعر ،ادیب اور ماہرتعلیم آغاصادق کی 38ویں برسی منائی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 15:43

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اردواور فارسی کے ممتاز شاعر ،ادیب اور ماہرتعلیم آغاصادق کی 38ویں برسی بدھ کو منائی گئی۔آغا صادق دسمبر1909ء میں ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ان کااصل نام پروفیسر سید صادق حسین نقوی تھا۔قیام پاکستان کے بعد وہ کوئٹہ منتقل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوئٹہ،لورالائی اورمظفرگڑھ کے کالجوں میں پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ کوئٹہ میں ادبی تنظیموں کے روح رواں تھے۔ان کے شعری مجموعوں کی تعداد 24سے زیادہ ہے جبکہ فن موسیقی ،فن عروض اور مختلف تنقیدی موضوعات پر ان کی متعدد کتب شائع ہوئیں۔یکم جولائی 1977ء کو آغاصادق کا کوئٹہ میں انتقال ہوا اور انہیں وہیں سپردخاک کردیاگیا۔