چھوٹے کاشتکاروں کو کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری

بدھ 1 جولائی 2015 15:46

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2015ء کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کر دےئے ہیں تاکہ کاشتکار ان سے استفادہ کر کے اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ بینک نے مذکورہ فصل کیلئے 6017 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 31463 کاشتکار / ممبران میں ایک ارب 7 کروڑ روپے کے قرضہ جات تقسیم کر دےئے ہیں جبکہ فصل ربیع 2014-15ء کی مد میں ایک ارب9 کر وڑ روپے کی وصولی بھی کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک اس وقت پیداواری قرضہ جات کے علاوہ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات، گولڈ لون، لائیو سٹاک سکیموں کے تحت قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بینک کی آٹو میشن / کمپیوٹرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپنے کھاتہ داروں کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہمی سمیت بینک میں اے ٹی ایم سروس کی سہولت بھی شروع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :