‘ مسلم لیگ(ن) نے ہری پور کے حلقہ این اے19 کے ضمنی انتخاب کیلئے بابرنواز خان کو ٹکٹ جاری کردیا ‘

بدھ 1 جولائی 2015 15:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہری پور کے حلقہ این اے19 کے ضمنی انتخاب کیلئے بابرنواز خان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی(ف) کے امیدوار بھی میدان میں آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری پور کے حلقہ این اے19میں سابق صوبائی وزیر میراختر خان(مرحوم) کے بیٹے بابر نواز خان کو طویل مشاورتی عمل کے بعد مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہری پور کے حلقہ این اے19 کے ضمنی انتخاب میں سابق اسپیکر گوہر ایوب خان کے بیٹے عمرایوب کی جگہ ٹکٹ بابر نواز خان کو دیا گیا۔عمرایوب خان نے والدہ کی طبیعت اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی اور حلقہ این اے19کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوگئے تھے،اس کے علاوہ حلقہ این اے19کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے راجہ عامر مسلم لیگ(ن) کے بابر نواز خان کے مد مقابل ہوں گے اور پیپلزپارٹی کی طرف سے طاہر قریشی اور جمعیت علماء اسلام(ف) کی جانب سے عالم زیب بھی میدان میں ہیں