فرانس میں شدید گرمی کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بدھ 1 جولائی 2015 15:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فرانس میں شدید گرمی کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس سمیت ملحقہ علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اور سرد مقامات کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے جبکہ کچھ منچلے نوجوان اور بچے واٹر پارکس میں گرمی کی شدت کو کم کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :