پریس کونسل نے سکھر کے دو صحافیوں کے اغوا ہونے پر رپورٹ مانگ لی

بدھ 1 جولائی 2015 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پریس کونسل نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں صحافتی کمیونٹی نے سکھر میں دو صحافیوں کے اغواکے واقعہ پر احتجاج کیا ہے۔ پریس کونسل أٓف پاکستان نے سندھ حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی بازیابی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں میں مزید تیزی لائے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل أٓف پاکستان نے اس سلسلے میں حکام کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔حاکم علی ابرو کو دو ماہ پہلے اور شاھد علی کو جون 2015کے شروع میں سکھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ پی سی پی نے مغویوں کی بازیابی کے لیے مطالبہ کیا ہے اور اغوا کی اس واردات کو صحافیوں کے خلاف ایک جرم قرار دیا ہے اور اس عمل کو صحافتی کمیونٹی کو حراساں کرنے کے مترادف اور انفارمیشن کی أٓزادانہ ترسیل میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :