حکومت پنجاب کی ایجوکیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی ہونیوالے امیدواروں کی اسناد کو چیک کرنے کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ایجوکیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی ہونیوالے امیدواروں کی اسناد کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی ہونیوالے افراد میں کئی ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جن کی ڈگریاں جعلی ہیں اور یہ سیاسی طور پر بھرتی ہوئے ہیں ان کی اسناد کی تصدیق کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :