حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ سکول فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کردی

بدھ 1 جولائی 2015 16:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ سکول فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سکول بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ان غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں والدین کی اکثریت کم فیسوں کی لالچ میں بچوں کو ان سکولوں میں داخل کراتی ہے جب بورڈ کے امتحان آتے ہیں تو ان سکولوں کے مالکان دیگر سکولوں کی جانب سے پیسے دیکر بچوں کے داخلے بھجواتے ہیں جس میں اکثریت اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں جن کو درست کروانے کیلئے والدین کو اضافی رقم دینا پڑتی ہے بعض سکول ایسے بھی ہیں جن کی انتظامیہ از خود سکول کی سطح پر امتحان لیکر بچوں کو پاس کردیتی جماعت ہشتم‘ نہم‘ دہم میں بورڈ داخلوں کیلئے بچے ذلیل و خوار ہوکر رہ جاتے ہیں حکومت نے ایسے تمام پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :