مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ، رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ
بدھ 1 جولائی 2015 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ غیر معیاری ومضر صحت خوردنی تیل و گھی اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے ۔
ایسے قبیح کاروبار میں ملوث افرادکی جگہ جیل ہے ۔(جاری ہے)
ان عناصر کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں اوروہ آئندہ ایسا گھناوٴنا کاروبار کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ پنجاب کے عوام کو تاریخی رمضان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں معیاری اشیائے ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی مناسب داموں دستیابی کیلئے موثر میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اورکسی کو بھی عوام کے مفاد سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں پہلے بھی کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیااور نہ آئندہ کرنے دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.