افغان فورسز کی جنوبی وزیرستان میں شیلنگ، پاکستان کے 6 سکیورٹی اہلکار زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 16:14

افغان فورسز کی جنوبی وزیرستان میں شیلنگ، پاکستان کے 6 سکیورٹی اہلکار ..

جنوبی وزیرستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) :جنوبی وزیرستان میں افغان فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں پاکستان سکیورٹی فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوئے. تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر افغان فورسز کی جانب سے شیلنگ بند کی گئی۔ جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔