اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئیسکو کا لوڈشیڈنگ شیڈول کل پیش کیا جائیگا

بدھ 1 جولائی 2015 16:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ شیڈول کل(جمعرات کو) پیش کیا جائیگا، وفاقی دارالحکومت میں نمازوں کے اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کی عدالت میں ہوگی، گزشتہ سماعت پر آئیسکو کی جانب سے سعید رضا نے عدالت میں پیش ہوکر لوڈشیڈنگ شیڈول پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی تھی ،جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی تھی، واضح رہے کہ درخواست شہداء فاؤنڈیشن کے چیئرمین طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے

متعلقہ عنوان :