ہم نے اپنے محکمے سے بہت سی گندی مچھلیوں کو پکڑنا شروع کیا ہے ‘مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ عملی سیاست کی ہے ‘ عابد شیر علی

بدھ 1 جولائی 2015 16:31

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ ہم نے اپنے محکمے سے بہت سی گندی مچھلیوں کو پکڑنا شروع کیا ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عملی سیاست کی ہے۔شجاع آباد میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے دو سال میں ساڑھے تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق حکومتوں نے صرف باتوں سے کام لیا ہے ‘ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عابد شیر علی نے کہا کہ شہروں میں چھ اور دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور بجلی کی اوسط پوری نہیں ہورہی وہاں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے محکمے سے بھی بہت سے چوروں کو پکڑا ہے اور گندی مچھلیوں سے اداروں کا پاک کرنے کا سلسلہ ہم نے اپنے محکمے سے ہی شروع کیا ہے

متعلقہ عنوان :