Live Updates

گوجرہ ‘ خاتون کو زدوکوب کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 1 جولائی 2015 16:31

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گوجرہ پولیس نے ایک خاتون کو زدوکوب کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔درخواست گزار نور اختر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ 23 جون کو صوبائی رکن اسمبلی مسعود شفقت ربیرہ سمیت 50 مسلح افراد فتح پور میں قائم ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے بیمار والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اس کے بعد وہ لوگ ان کے کھیتوں پر گئے اور لوگوں کو حراساں کرنے کے لیے وہاں بھی ہوائی فائرنگ کی۔

واقعہ کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گوجرہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا جارہا تھاجس پر خاتون نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) فیصل رانا سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل رانا نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کے بعد گوجرہ پولیس کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 452،447،506 بی، 511،337 ایچ ٹو، 148،149 اور 7 اے ٹی اے کے تحت 47 افراد کے خلاف درج کرنے کی ہدایت کی۔ان 47 ملزمان میں پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ربیرہ، ظہیر عباس، رب نواز، سلمان نواز، بلال نواز، فیض نواز اور اکرم مقبول شامل ہیں۔ڈی سی او نے مقدمے درج نہ کرنے پر گوجرہ اسٹیشن ہاوٴس افسر(ایس ایچ او) کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات