کالاخطائی روڈپر ٹریفک حادثے کے 2اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی

بدھ 1 جولائی 2015 16:36

لاہور/نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کالاخطائی روڈپر ٹریفک حادثے کے 2اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 5روزقبل کالاخطائی روڈپر لبان والاکے قریب تیزرفتارٹرک نے ٹکرمارکر شاہدرہ سے بدوملہی جانے والی ٹیوٹاوین کوتباہ کردیاجس کے نتیجے میں تین عورتوں اورایک بچے سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کے دیگر زخمیوں کو لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز غلام مرتضیٰ سکنہ باٹھانوالا اورمحمدعثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد10ہوگئی جبکہ دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :