لورالائی، پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو شہید کی نومنتخب جمہوری حکومت ختم کرنے کیخلاف 5جولائی کو یوم سیاہ منا یاجائیگا

بدھ 1 جولائی 2015 16:46

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی کو نسل خیر محمد نا صر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کی طرح لورالائی می بھی 5جولائی کو یوم سیاہ منا یاجائے گا۔5جو لائی1977 کو جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکو مت پر کو دیتا کر کے اقتدار کو طول دیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان کو عدالت کے ذریعے قتل کیا گیا اسی پر اکتفا نہیں کر کے امریکی ایجنڈے پر کام کر کے پڑوسی ملک افغا نستان کو تباہ و برباد کر کے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑا ہے 5جو لائی 1977کو غیر ملکی ایما اور ایجنڈے جنرل ضیاء نے کو دیتا کی پاک فوج دنیا میں دلیر فوج ثا بت ہو ا مگر چند غدار جنرلوں نے پاک فوج کے مورال کو خراب کر نے کی ناکام کو شش کی جنرل نیازی،جنرل ضیاء،مشرف و دیگر کے کو توتوں سے پاک فوج کیلئے مشکلات پیش آئی جنرل ضیاء نے ذولفقار علی بٹھو جنرل مشرف نے بے نظیر بٹھو کو قتل کر کے جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال کر جبکہ بعض جنرلوں نےi.j.iبنا کر پیپلز پارٹی کو اقتدار سے دور کر نے کیلئے ٹیسٹ ٹیوب سیا ستدان پیدا کر کے اقتدار حوالے کیا پیپلز پارٹی پاک فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھی16 جون کو آصف زرداری نے کو ئی غلط بیان نہیں دیا بلکہ بعض ضیاء اور مشرف جیسے غدار جنرلوں کا ذکر کیا فوج یا کسی ادارے کے خلاف کو ئی بات نہیں کی گئی ہے مگر ضیاء با قیات سیخ پا ہو گئے یہاں یہ وضا حت نہا یت ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے مختلف دور اقتدارمیں ریٹائرڈ فوجی جنرلوں کو صو بوں کے گورنرز مقرر کئے اور اکثر کو پارٹی کے ٹکٹ بھی دیئے بلو چستان کے جنرل عران اللہ خان ،پنجاب کے جنرل ٹکا خان راجہ سروپ خان ودیگر مقرر کئے آصف زرداری نے 16جون کو غدار اور جمہو ریت دشمن جنرلوں کی نشا ندی اور ان کے کر تو توں کی ذکر کی جنرل ضیاء نےMQMکی بنیادرکھی اور ملک میں ٹسٹ ٹیوب سیا ستدان پیدا کر کے ملکی مسا ئل میں اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

آج ملک میں جنرل ضیاء کے پیروکاروں کا اقتدار ہے جنرل ضیاء ،مشرف کی دہشت گرد تنظیم ایم کیو ایم کے بھارت کے "را" سے ٹریننگ اور فنڈ نگ کی ثبوت مل چکے ہیں جنرل ضیاء کی مو جودہ پیرو کار اقتدار میں اگر جرات ہے تو غداری سمیت سنگی ن مقدمات درج ہیں اس سے صاف ظا ہر ہے کہ ضیاء کے پیروکار وں کو ملک کے غداروں کیلئے نرم گو شہ رکھتے ہیں اور ڈر بھی ہے کہ اس بار سعودی عرب کے بجائے روم بی بھیجا جائے مو جودہ حکو مت میں اگر جر ات ،ہمت ہے تو 5جو لائی کو یوم سیاہ سرکاری طور پر منا یاجائے ۔

متعلقہ عنوان :