فلاحی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،وزیراعظم

بدھ 1 جولائی 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ یہ ادارے نہ صرف فلاحی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں بلکہ قدرتی آفات کے موقع پر ریسکیو اور ریلیف کاکام بھی سرانجام دیتے ہیں ۔ حکومت ان اداروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وفاقی وزراء ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ فلاحی تنظیموں کے وفد میں سیلانی ویلفیئر کے صدر یوسف لاکھانی ، ایدھی کی جانب سے فیصل ایدھی ، چھیپا فاوٴنڈیشن کے رمضان چھیپا ، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری ، عالمگیر ویلفیئر کے شکیل دہلوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سے وزیر اعظم کو فلاحی سرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور فلاحی اداروں کے درمیان رابطوں کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کراچی میں گرمی کی لہر میں متاثر ہونے والے افراد کی فوری مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :