بو سیدہ نظام ،آزمود چہروں سے جان چھڑائے بغیر تبدیلی ممکن نہیں،زبیر فارو ق خان

بدھ 1 جولائی 2015 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتفاق کا لو نی میں کے انتخا بی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر حا جی فضل رازق ،ولی اللہ بخا ری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہاپاکستان کے حکمران اپنے فرائض سے بالکل بے خبر ہیں، عوام جن مشکلات کا شکار ہیں طبقہ امرا کو اس کی خبر ہے، نہ اپنی ذمہ داریو ں کا احساس ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں موت رقصاں ہے۔

مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانیت ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے، انھوں نے کہا بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان چھڑائے بغیر تبدیلی ممکن نہیں،آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔