20ملین روپے سے پی کے11میں بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے،اشتیاق ارمڑ

بدھ 1 جولائی 2015 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پی کے - 11 کے لئے توانائی کے شعبہ میں 20 ملین روپے کی منظوری دی ہے جس سے مذکورہ حلقہ میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل سے عوام کو خصوصی طور پر چھٹکارا ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں پی کے 11 سے آئے ہوئے عوا می نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

معاون خصوصی نہ کہا کہ سالانہ ترقیاتی فنڈ برائے 2013-14 میں10 ملین روپے بجلی کے منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے تھے لیکن اب تک واپڈا کی جانب سے متعلقہ سکیموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں عمل در آمد نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ رقوم فراہم کرنے کے باوجود متعلقہ محکمہ نے ابھی تک بجلی کی سکیمیں شروع نہیں کیں جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین ترقیاتی عمل میں روڑے اٹکانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت سے متعلق اپنے منشور میں کامیاب ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی کے۔11 میں ہماری حکومت نے قلیل عرصہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کولوڈشیڈنگ جیسی مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنے اختیارات اور وسائل کے مطابق بھرپورکوششیں کررہی ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو مخالفت برائے مخالفت کی روش ترک کرتے ہوئے صوبے کے حقوق کیلئے متحد ہوجاناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :