ریلوے حسن میموریل ہسپتال کینٹ کراچی میں مریض پانی کی بوند بوبد کو ترس گئے ہیں ،نیاز حسین بھٹو

بدھ 1 جولائی 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کے دور میں ریلوے ہسپتالوں کا برا حا ل ہے ۔ریلوے حسن میموریل ہسپتال کینٹ کراچی میں مریض پانی کی بوند بوبد کو ترس گئے جبکہ انڈر گرؤنڈ ٹینک پانی سے فول بھرا ہو ہے اس کے باوجود پمپ مشین خراب ہونے کے باعث دو ہفتوں سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام وارڈوں کے مریض ٹوائلٹ کیلئے استعمال کیلئے پانی باہر سے بڑی مشکل سے لاتے ہیں جبکہ ایم ایس صاحب ریلوے نے کئی بار ڈی ایس ریلوے نثار میمن اور ڈی ای ای اقبال احمد شیخ کو لیٹر بھیج اور پانی کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن بیحس افسران نے کوئی توجہ نہیں دی پاکستان پیر ا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ دن رات محنت کرکے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن آپ کے نیچے کا اسٹاف آپکی محنت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ اگر ہسپتالوں میں پانی نہیں ہوگاتو مریض خو د ریلوے کے ملازمین ہیں اور انکی فیملی کے ممبران ہیں اور ہسپتال میں علاج کیلئے آئے ہئے ہیں تو ان کا کیا حال ہورہا ہوگا ۔مرکزی صدر نے کہا کراچی میں پانی کا بحران ہے لیکن ریلوے حسن ہسپتال میں نہیں ہے جبکہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مریضوں کو پانی نہیں مل رہا وزیر ریلوے سے مطالبہ ہے کہ ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :