پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کردیں

پاکستانی جیلوں میں 403 بھارتی موجود،355 ماہی گیر، 48عام شہری شامل بھارتی جیلوں میں 275 پاکستانی قید، 291 عام شہری،27 ماہی گیر شامل ہیں

بدھ 1 جولائی 2015 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان اور بھارت نے بدھ کو قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کردیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت پاکستان کی جیلوں میں 403 بھارتی قید ہیں جن میں 355 ماہی گیر اور 48 عام شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق بھارت میں اس وقت 278 پاکستانی قیدی جیلوں میں موجود ہیں جن میں 291 عام شہری اور 27 ماہی گیر ہیں۔

بیان کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ مئی 2008ء کے ایک معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے اس معاہدے کے مطابق فہرستیں جولائی اور جنوری کی پہلی تاریخوں میں ایک دوسرے کے حوالے کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ نئے سال کی پہلی تاریخ کو دونوں ممالک ایٹمی اثاثوں کی فہرستیں بھی ایک دوسرے کے حوالے کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :