پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا کا سویڈن کی بین الااقوامی یونیورسٹیوں کا دورہ

پوزیشن ہولڈرز نے یونیورسٹی آف اپسالا، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف سٹاک ہوم کا دورہ کیا سویڈن میں پاکستانی سفیر کا پوزیشن ہولڈرطلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ ،پاکستانی کمیونٹی کی خصوصی شرکت

بدھ 1 جولائی 2015 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے وفد نے یونیورسٹی آف اپسالااور کے ٹی ایچ، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سویڈن کا دورہ کیا۔دونوں اداروں کے دورے کے موقع پر انتظامیہ نے پاکستانی طلبہ کو مختلف شعبہ جات اور وہاں پڑھائے جانے والے کورسز کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے وفدنے یونیورسٹی آف سٹاک ہوم سویڈن کا دورہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس کارم گرینول اور ایڈمیشن آفس کے کمبرلے چنگ نے پاکستانی طلبہ کا خیر مقدم کیااور انہیں یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی۔دریں اثناء سویڈن میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیرنے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈرطلبا و طالبات نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دوروں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔ بیرونی ممالک کے تعلیمی اداروں کے دورے کا سہرا وزیراعلی پنجاب کے سر ہے،وزیر اعلی کے علم دوست اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :