Live Updates

کرپٹ اور مسترد شدہ سیاستدان اب صرف اخباری بیانات کے سہارے زندہ ہیں،میاں جمشید

عمران خان اور پرویز خٹک نے ملک سے دو غلی سیاست کا جنازہ نکا ل دیا،وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن خیبرپختونخوا

بدھ 1 جولائی 2015 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اینڈ نار کا ٹکس کنٹرول و ضلعی صدرپی ٹی آئی نوشہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے سے عدم تحفظ کی فضاء ہمیشہ کیلئے ختم کر دی ہے اور امن و امان بحال کرنے میں بڑی حد تک عوام کے بھرپور تعاون سے کامیابی حاصل کی ہے جس پر کرپٹ اور مسترد شدہ سیاستدان اپنا سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کر سیخ پا ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب صرف اخباری بیانات میں گوڈ گورنمنٹ پر بے جا الزامات لگا کر اپنی سیاسی قدر بڑھانے کی ناکام کوشیشیں کر رہے ہیں ۔اگر واقعی صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن، اقرباء پروری اور کمیشن خوری میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو اسمبلی فلور پر لائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ صوبے کی غیور عوام نے اس من گھڑت الزامات کی فرسودہ سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ دفن کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے اور ہم ان کے معیارپر پورا اترنے کی حتیٰ الامکان کوشش کر رہے ہیں اور عملی جدوجہد کی بدولت پاکستان تحریک انصاف ملک میں ایک مضبوط سیاسی پارٹی بن چکی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :