Live Updates

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بد عنوان عناصر کو کیفر کردار تک لے جانا ناگزیر ہے ،ضیاء اﷲ آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کی دھاندلی کے خلاف منظم جدو جہد تبدیلی کا نقطہ آغاز ہے ،وز یرمعدنی ترقی خیبرپختونخوا

بدھ 1 جولائی 2015 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستا ن کو درپیش جدید چیلنجز سے نمٹنے اور اسے بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی سوچ کی حامل سیاست قیادت کا ہونا ناگزیر ہے جس کا اپنا دامن کرپشن سے پاک ہو اور ملک دشمن عناصر کے خلاف دلیررانہ اقدامات اٹھا سکے۔ پاکستان تحریک انصاف بدعنوانی اور لوٹ مار کی بیخ کنی میں مصروف عمل ہے جس کا عملی مظاہر ہ خیبر پختونخوا میں بحوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی ضیاءُ اﷲ آفریدی نے بدھ کے روز پشاور میں سماجی نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی توقعات کے مطابق نظام کی تبدیلی کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں جن کے نتائج بر آمد ہونا شروع ہو چکے ہیں جس پر عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک و ملت کا مستقبل عوامی فیصلوں سے وابستہ ہے۔ اگر عوام چاہیں تو بڑے پرامن طریقے سے لٹیروں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی چاہے اس مقصد کیلئے اسے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :