ماہ مقدس میں لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی بدترین ناکامی ہے، ابراہیم قاسمی

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،پروفیسر ذوالفقار احمدصدیقی

بدھ 1 جولائی 2015 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق رکن صوبائی اسمبلی حکیم محمدابراہیم قاسمی اور مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر ذوالفقار احمدصدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ مقدسہ میں بجلی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی بدترین ناکامی ہے، رمضان المبارک اور شدید گرمی کے موسم میں شہری ودیہی علاقوں کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے، رہنماؤں نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں روزہ داروں کو بجلی اور پانی تک میسر نہیں ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل نہیں چل رہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو وضو تک کے لئے پانی میسر نہیں ، حکمران ذاتی جنگ چھوڑ کر عوام کے حال پر رحم کریں، پاکستان راہ حق پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب لے گی۔

متعلقہ عنوان :