کراچی ،ہیٹ سٹروک سے 11 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1264 ہوگئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 1 جولائی 2015 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی میں ہیٹ سٹروک سے 11 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد1264ہوگئی ،سب سے زیادہ اموات جناح ہسپتال میں 374رپورٹ ہوئیں۔ کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے،گیارہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعدد 1264 ہو گئی ۔ بدھ کوجناح ہسپتال میں پانچ اور عباسی شہید ہسپتال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔گیارہ روز میں جناح ہسپتال میں 374 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

عباسی شہید ہسپتال میں 200 افراد جاں بحق ہوئے ۔سول ہسپتال میں 176 افراد گرمی سے دم توڑ گئے۔بلدیہ اعظمی کے مختلف ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں 31 ہلاکتیں ہوئیں۔سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں 27، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 27 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔سندھ گورنمنٹ قطرہسپتال میں 39 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے ۔ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال 2 افراد ہلاک ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں51 ہلاکتیں ہوئیں۔اس کے علاوہ جن نجی ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :