جیکب آباد،غیرت کے نام پرخاتون سمیت 2 افراد قتل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 1 جولائی 2015 17:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)جیکب آباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزگوٹھ ڈہانی میں شوہرنے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی اور ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لاشوں کو ہسپتال گھڑھی خیرو منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے،گزشتہ2 روزکے دوران شکار پور اور جیکب آباد میں غیرت کے نام پر4 خواتین سمیت 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔