وزیراعظم نے امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ،اموات بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں، وزیر اعظم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ان کے دورہ سے کراچی سے عوام کاحوصلہ بڑھاہے

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

بدھ 1 جولائی 2015 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے امن و امان قائم کرنے ، کراچی میں اموات کے دوران حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم کو بتایا کہ اموات بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں، وزیر اعظم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم کا دورہ کراچی سے عوام کاحوصلہ بڑھاہے۔

وہ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گرمی سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم کو ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، گرمی سے اموات اور کے الیکٹرک کی طرف سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی بریفنگ دی ہے، وزیر اعظم کو بتایا کہ ہسپتالوں میں ادویات کم ہیں، وزیراعظم نے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا ہے،وزیراعظم سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی بات کی، وزیراعظم نے اس حوالے سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، امید ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے برابر فنڈ دے گی جبکہ گرین لائن بس سسٹم کیلئے تمام رقم وفاقی حکومت ہی دے گی، پانی کے کے فور منصوبے کیلئے وفاق کی طرف سے دو ارب روپے دیئے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کراچی میں پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی سے کراچی کے عوام کاحوصلہ بڑھا ہے۔