امریکی حکومت نے حراستی مرکز گوانتانامو کیلئے نئے نمائندے کو نامزد کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 17:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء )امریکی حکومت نے حراستی مرکز گوانتانامو کے لیے ایک نئے نمائندے کو نامزد کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ لی وولوسکی کو کیوبا میں قائم اس مرکز کی بندش کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وولوسکی کے پیشرو نے گزشتہ برس کے اختتام پر یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد سے یہ منصب خالی تھا۔ گوانتانامو کی بندش امریکی صدر باراک اوباما کے بڑے وعدوں میں سے ایک ہے۔ گوانتانامو ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ آج کل وہاں مقید افراد کی تعداد 110 ہے۔