سربیا میں 600 برس پرانے درخت نے موٹروے منصوبہ کو رکوادیا

بدھ 1 جولائی 2015 17:35

سربیا میں 600 برس پرانے درخت نے موٹروے منصوبہ کو رکوادیا

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سربیا میں 600 سال پرانے شاہ بلوط کے درخت پر تنازعے کے باعث موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ روک دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سربیا میں دارالحکومت بلغراد کو ساحل سمندر سے منسلک کرنے کے لئے موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے، سیکڑوں کلو میٹر طویل اس موٹر وے کے راستے میں ایک قدیم درخت آگیا ہے، 600 برس قدیم اس درخت کو مقامی افراد بہت مقدس سمجھتے ہیں، اس درخت کو بچانے کے لئے موٹر وے کا راستہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

2013 میں درخت کو بچانے کے لیے اس کی جڑوں کو سٹیل کی تعمیر کے ذریعے محفوظ کردیے جانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاکہ بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت سے اسے نقصان نہ پہنچے لیکن اس ضمن میں حکومت نے کوئی اقدام نہیں کئے، صورت حال یہ ہے کہ درخت کے قریب موٹر وے کی تعمیر رک گئی ہے۔سربیا کے وزیر تعمیرات کا کہنا ہے کہ سربیا کوئی امیر ملک نہیں ہے کہ ایک درخت کے لئے کسی شاہراہ کا راستہ ہی تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ درخت کی ایک شاخ دوسری جگہ لگائی جائے تاکہ یہ پیڑ دوسری جگہ پر زندہ رہے لیکن مقامی افراد اس تجویز سے متفق نہیں اوران کا کہنا ہے کہ اگر وزیر تعمیرات میں ہمت ہے تو وہ خود آکر پیڑ کو کاٹ کر دکھائیں۔

متعلقہ عنوان :