راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا بے نظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے حکام کو استغاثہ کے دو گواہان کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم

بدھ 1 جولائی 2015 17:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے حکام کو استغاثہ کے دو گواہان کوگرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد ایوب خان کے روبرو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی ،جہاں پر استغاثہ کے گواہ بینظیربھٹوکے ڈرائیورجاوید الرحمن اورمیجر ریٹائرڈ امتیازکی موجودگی بارے معلوم کیاگیاجس پروکلاء نے بتایاکہ گواہان پیش نہ ہوسکے ،فاضل جج نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گواہان کواس سے قبل بھی گواہی دینے کاپابندکرنے کی ہدایت کی گئی تھی ،لہذا گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں اورایف آئی اے حکام کوہدایت کی جاتی ہے کہ گواہان کواپنی تحویل میں عدالت کے روبروپیش کیاجائے ،جس کے ساتھ ہی کیس کی کارروائی 6جولائی تک موخرکردی گئی۔

متعلقہ عنوان :