وزیراعظم کی کراچی میں گرمی سے اموات کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے کردارکی تعریف

بدھ 1 جولائی 2015 17:51

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی سے ہونیوالی اموات کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے کردار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عبدالباری ، رمضان چھیپا ، فیصل ایدھی ، شکیل دہلوی ، یوسف اور ڈاکٹر غفار شامل تھے ۔

ملاقات میں گورنر سندھ عشرت العباد ، وفاقی وزراء چوہدری نثار ، پرویز رشید ، مشاہد اﷲ خان ، عبدالقادر بلوچ ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور سندھ کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے ، وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی سے ہونیوالی اموات کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :