کر کٹ ورلڈ کپ 2015،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو تقریباً84کروڑڈالر کا فائدہ ہوا

بدھ 1 جولائی 2015 17:52

کر کٹ ورلڈ کپ 2015،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو تقریباً84کروڑڈالر کا فائدہ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) رواں سال 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرنے والے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی معیشت کو کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے تقریباً84کروڑڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق14فروری سے 29مارچ تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ سے 8320 عارضی طور پر نوکریاں دی گئیں اور ٹورنامنٹ میں کرکٹ کا لطف اٹھانے کے مقصد سے تقریباً ایک لاکھ 45ہزار سیاح بیرون ملک سے ان دنوں میزبان ممالک میں آئے۔

ورلڈ کپ کے کل 49میچوں کا انعقاد آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ کے 14شہروں میں ہوا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹ جان ھارنڈین نے کہا کہ سال 2000کے سڈنی اولمپکس کے بعد سے یہ آسٹریلیا میں سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ تھا۔ اس ٹورنامنٹ سے دونوں ممالک میں کرکٹ کی شکل ہی بدل گئی۔ دونوں ممالک کو تقریباً 84کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا اور بڑی تعداد میں سیاحوں کے آنے سے سیاحت کی صنعت کو بھی فائدہ ہوا۔دوسری جانب آسٹریلیا کی وزیر کھیل سوسان لے نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی معیشت میں اس سے زبردست سدھار دیکھنے کو ملا۔ سیاحست اور صنعت و حرفت کے علاوہ دنیا بھر کے اہم کھیل شائقین سے بھی خاص فائدہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :