کیریبیئن پریمیئر لیگ، کرس گیل کا حریف باؤلر ز کی دھلائی کا سلسلہ جاری

بدھ 1 جولائی 2015 17:55

کیریبیئن پریمیئر لیگ، کرس گیل کا حریف باؤلر ز کی دھلائی کا سلسلہ جاری

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کیربین پریمیئر لیگ(سی پی ایل) میں جمیکا کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کا حریف باؤلرز پرلاٹھی چارج کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے سینٹ کٹس کیخلاف54گیندؤں پر 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 72سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،اسی میچ میں سینٹ کٹس کی نمائندگی کر تے ہوئے شاہد آفریدی نے 7رنز ناقابل شکست اور 4آوورز میں 26رنز دئیےاور کوئی وکٹ حاصل نہ کی جبکہ لیفت آرم فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے 4آوورز میں 34رنز دے کر 1وکٹ حاصل کی۔

وارنر پارک سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ کٹس نے جمیکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 160رنز بنائے، سینٹ کٹس کی جانب سے مارٹن گپٹل 53اور مارلن سیمیولز 50رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے، جمیکا کی جانب سے سانتوکی نے 4اور ویٹوری نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمیکا نے مطلوبہ ہدف 19.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جمیکا کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ایک بار پھر باؤلرز پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 54گیندوں پر 72رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کر ا دیا،انکے علاوہ کرس لین نے بھی 52رنز کی اننگز کھیلی۔ 35سالہ گیل کو دھواں دھار بلے باز ی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔