انڈر 21 یورپی فٹبال چیمپئن شپ سویڈن نے جیت لی

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، سویڈن نے پرتگال کو 4-3 سے شکست دی

بدھ 1 جولائی 2015 17:55

انڈر 21 یورپی فٹبال چیمپئن شپ سویڈن نے جیت لی

سویڈن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) سویڈن میں انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک نے پرتگال کو پنلٹی ککس پر چار تین سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک سویڈن اور پرتگال کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ایونٹ کی ٹرافی کے حقدار کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی ککس کا سہارا لیا گیا جہاں قسمت کی دیوی میزبان ٹیم پر مہربان ہو گئی۔ سویڈن کے گول کیپر پیٹرک کارگرن نے 2 مرتبہ شاندار طریقے سے گول بچا کر اپنی ٹیم کو چار تین سے کامیابی دلوائی۔