میاں محمودالرشید نے گورنمنٹ سکول کی کھیلوں کی گراؤنڈ پر ایجوکیشن کمپلیکس بنانے کے حکو متی فیصلے کیخلاف وزیر اعلی کو احتجاجی خط لکھ دیا

بدھ 1 جولائی 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول کی کھیلوں کی گراؤنڈ پر ایجوکیشن کمپلکس بنانے کے حکو متی فیصلے کیخلاف وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کو احتجاجی خط لکھ دیا اور خط میں کہا گیا ہے کہ اگر حکو مت نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول جو میرے انتخابی حلقے وحدت روڈلاہور میں واقعی ہے اگر زبردستی کھیلوں کے گراؤنڈز کو ختم کر نے کی کوشش کی تواسکے خلاف نہ صرف پنجاب اسمبلی بلکہ لاکھوں عوام اس منصوبے کیخلاف لاہور کی سڑکوں پر بھی شدید احتجاج کر یں گے جو اسوقت تک جاری رہیگا جب تک حکو مت اس منصوبے کو ختم نہیں کرتی اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکو مت کے پاس لاہور کے کئی دیگر حصوں میں سر کاری زمین ہے اس لیے حکو مت اگر ضروراس منصوبے کو بنانے چاہتی ہے تواس کیلئے کسی اور سرکاری جگہ کا انتخابات کیا جائے امید ہے آپ معاملے کا نوٹس لیں گے اور کھیلوں کے گراؤنڈ ختم کر کے ایجو کیشن کمپلکس بنانے کے فیصلے کو واپس لیا جائیگا۔