انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں‘ مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے
مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ کا بیان
بدھ 1 جولائی 2015 17:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ومضر صحت خوردنی تیل و گھی اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے ۔
ایسے قبیح کاروبار میں ملوث افرادکی جگہ جیل ہے ۔(جاری ہے)
ان عناصر کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں اوروہ آئندہ ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ پنجاب کے عوام کو تاریخی رمضان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں معیاری اشیائے ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی مناسب داموں دستیابی کیلئے موثر میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اورکسی کو بھی عوام کے مفاد سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں پہلے بھی کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیااور نہ آئندہ کرنے دیں گے
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.