تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کرنا کسی بھی طر ح ملک کے مفاد میں نہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 1 جولائی 2015 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ جس ملک کے حکمران تعلیم اور صحت کی طرف توجہ دینے کی بجائے سڑکیں بنانے پر زیادہ توجہ دے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کرنا کسی بھی طر ح ملک کے مفاد میں نہیں، حصول تعلیم کے بغیر کوئی ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں پی ایم ایل (ن) نے ملک میں تعلیم کیلئے جی ڈی پی کی 4 فی صد رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا جو بجٹ میں پورا نہیں کیا گیا۔ اسکی بجائے عوام کو یہ بیان دے کہ سراسر دھوکہ دیا ہے کہ ’’4 فی صد تعلیم اور صحت کیلئے مستقبل میں کسی وقت مہیا کیا جائے گا‘‘ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ تعلیم دوستی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ حکمران صرف اُسی منصوبے پر زور دیتے ہیں جس سے اُن کی تشہیر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :