سرگودھاپولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی ،متعددملزمان گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 18:06

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے اﷲ بخش سکنہ شیر گڑھ سے ہیروئن 1020گرام ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے مستنصر حسین سکنہ بچہ کلاں سے ہیروئن 195گرام ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے احمد خان سکنہ چک70شمالی سے چرس1260گرام ، تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان سکنہ بشیر کالونی سے شراب10بوتل ، صدام حسین سکنہ چک104شمالی سے شراب 20بوتل ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے لیاقت علی سکنہ بدر رانجھا سے شراب 20بوتل ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد حسین سکنہ پل111جنوبی سے شراب 20بوتل ، تھانہ ایس ٹاون پولیس نے عمران سکنہ خضر آباد سے شراب 14بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد شاہد سکنہ بلاک 29سرگودھا سے بندوق 12بور معہ 3کارتوس ، تھانہ میانی پولیس نے فرحان سکنہ چک صاحب خان سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں ، تھانہ ایس ٹاون پولیس نے محمد اختر سکنہ فروکہ سے پسٹل 30بور معہ 2گولیاں ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے سرفراز سکنہ منگووال سے بندوق12بور معہ 3کارتوس ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے عمران اشرف سکنہ 84جنوبی سے پسٹل30بور معہ گولیاں ، محمد رمضان سکنہ چک27جنوبی سے پسٹل30بور معہ 4گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :