کراچی ، ناظم نمبر 4میں آل پاکستان مسلم لیگ کا ’’فری راشن کیمپ‘‘

مستحقین میں آٹا‘ دالیں ‘ چاول ‘ گھی ‘ تیل ‘ چائے پتی‘ مشروبات اور خشک دودھ تقسیم کیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 18:10

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) رمضان المبارک میں غریب ‘ نادار ‘ مسکین ‘ یتیم ‘ بیوہ خواتین اور مستحق خاندانوں کی مشکلات کے پیش نظر اور ان کی زندگی کی تکالیف کی کمی کیلئے اپنے کردار کی ادائیگی کیلئے سابق صدر پاکستان و چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی کی نگرانی و سرپرستی میں اے پی ایم ایل کی جانب سے ناظم آباد نمبر4میں فری راشن کیمپ لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

جس سے ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ۔ شہاب الدین حسینی ‘ شاہد قریشی ‘ وسیع الدین ‘جمیل احمد ‘ محمد مشرف ‘ ڈاکٹر ریاض رند اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید ودیگر عہدیداران نے پورا دن ہزاروں مستحقین میں آٹا ‘ چاول ‘ دالیں ‘ گھی ‘ تیل ‘ بیسن ‘ چینی ‘ چائے پتی ‘ مصالحہ جات ‘خشک دودھ اور مشروبات پر مشتمل راشن بیگ تقسیم کئے جبکہ افطار کے وقت اے پی ایم ایل کیمپ میں افطاردسترخوان سجاکرمسافروں اور غریب روزہ داروں کو افطار ی بھی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :