ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ،سیاسی و مذہبی جماعتیں الزام تراشی اور لاشوں پر سیاست چمکانے میں مصروف عمل‘ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں قوم ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی
بدھ 1 جولائی 2015 18:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر چلانے والے اور سب سے زیادہ ریونیودینے والے شہر کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑدیا گیا ہے ایک طرف ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں الزام تراشی اور لاشوں پر سیاست چمکانے میں مصروف عمل ہیں،بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں رو ز اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم کے الیکڑک کے اس غیر مناسب رویے کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے اگر قبل اذ وقت لوڈ شیڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جاتے تو آج انسانی جانوں کا ضیاع اس حد تک نہیں ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ اخباری بیانات کے زریعے الزام تراشی کرنے سے مسائل کا حل ممکن نہیں فرائض کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.