موسمی خطرات، تغیرات سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ، بین الاقوامی اداروں کی خدمات بھی لی جائیں گی

موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پاکستان کے 12 فیصد رقبے پر جنگلات اگانے کا فیصلہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزارت موسمی تغیرات نے موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات سے متعلق قومی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے ایک ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی ،موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پاکستان کے 12 فیصد رقبے پر جنگلات اگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موسم میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں مستقبل میں بڑے خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہیں ۔

درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ، بارشوں کے اوقات میں رد و بدل اور سیلاب آنے کی بڑی وجہ جنگلات کا خاتمہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سالوں سے آنے والے سیلاب بھی موسمیاتی تغیرکے باعث ہی آئے ۔ ملک میں تیزی سے رونما ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث حکومت نے پاکستان کے 12 فیصد رقبے پر جنگلات اگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت موسمی تغیرات نے موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات سے متعلق قومی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے ایک ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

نیشنل فاریسٹ پالیسی کے نفاذ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سمیت تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جائے گا جبکہ بین الاقوامی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔ پالیسی کو حتمی شکل ملنے کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :