وزیر اعلی محمد شہباز شریف ملٹی میڈ یا موبائل وین کے ذریعے عوام سے براہ راست مسائل دریافت کر ینگے

حل کیلئے فوری احکاما ت جاری کئے جائینگے،پہلے مرحلے میں 2موبائل وین چلائی جائیں گئیں، 1کرورڑ 10لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے گئے

بدھ 1 جولائی 2015 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ملٹی میڈ یا موبائل وین کے ذریعے عوام سے براہ راست مسائل دریافت کر ینگے اور شکایات فوری حل کرنے کیلئے مو قع پر ہی احکامات جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے تحت ملٹی میڈیا موبائل وین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد وزیر اعلی پنچاب محمد شہباز شریف کو براہ راست صوبے بھر کے عوام کے مسائل سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا۔

رمضان بازاروں اور اتوار بازاروں میں بھی عوام براہ راست وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرسکے گی اور رمضان بازاروں کے دورے پر اور دفاتر میں موجود افسران سے موقع پر جواب طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 2موبائل وین چلائی جائیں گئیں جس کے لئے 1کرورڑ 10لاکھ روپے خرچ ہوں گے محکمہ خزانہ سے مذکورہ رقم مانگ لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :