پاکستان کو معاشی طور پر چلانے والے اور سب سے زیادہ ریونیودینے والے شہر کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑدیا گیا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی

بدھ 1 جولائی 2015 18:21

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) حق پرست سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر چلانے والے اور سب سے زیادہ ریونیودینے والے شہر کراچی کو بے یار و مددگار چھوڑدیا گیا ہے ایک طرف ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں الزام تراشی اور لاشوں پر سیاست چمکانے میں مصروف عمل ہیں ۔

یہ بات انہوں نے کراچی سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ان کامزید کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں رو ز اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم کے الیکڑک کے اس غیر مناسب رویے کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے اگر قبل اذ وقت لوڈ شیڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جاتے تو آج انسانی جانوں کا ضیاع اس حد تک نہیں ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ اخباری بیانات کے زریعے الزام تراشی کرنے سے مسائل کا حل ممکن نہیں فرائض کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا تنویر الحق تھانوی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھائی لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں اور لاکھوں افراد کے دل کی ڈھرکن ہے تاہم ہر مشکل وقت میں قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ایم کیو ایم ایک منظم اورامن پسند جماعت ہے اس کو دیوار سے لگانے کی گھٹیا ساز ش کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :