Live Updates

پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم بن کر رہ گئی، لوگوں کے حقوق کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی: صمصام بخاری

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 18:22

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور وزیر مملکت صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے حقوق کیلئے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور وزیر مملکت صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم بن کر رہ گئی ہے۔ ایسا لگتا تھا ہم ن لیگ کی بی ٹیم ہیں اور ن لیگ کی بی ٹیم بن کر رہنا ان کیلئے قابل قبول نہیں تھا۔انہیں پارٹی کے موجودہ نظریے سے اختلاف تھا تاہم کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کے حقوق کیلئے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات