ملیر میں سیو ریج سسٹم کو جلد از جلد بحال اور عوامی شکایات کافوری ازالہ کیاجائے ،ایم ڈی واٹربورڈ
بدھ 1 جولائی 2015 18:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے ملیر اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کی خراب صورتحال اور اوور فلو پر علاقہ کے مکینوں کی مسلسل شکایات پر ملیر کے ضلعی چیف انجینئرو ایگزیکٹو انجینئر اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملیر میں سیو ریج سسٹم کو جلد از جلد بحال کیاجائے اور عوامی شکایات کافوری ازالہ کیاجائے ،اس سلسلہ میں اگر کسی افسر یا اہلکار نے لاپر واہی کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی علاقہ میں اوور فلو اور سیوریج سسٹم کی شکایات کابلاتاخیر ازالہ کیاجائے جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں گلیوں میں بہہ رہا ہے ،انہوں نے سیوریج کے اوور فلو پر انتہائی افسوس کااظہار کر تے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کی عدم توجہی پر باز پرس کی ہے اور کہا ہے کہ اس صورتحال سے نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں اور مساجد کے اطراف اوور فلو کی وجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات اور علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی کہ سیوریج کی اوور فلو سے سڑکیں اور گلیاں بھی خراب ہو رہی ہیں ان علاقوں میں سیوریج اوور فلو کی صورتحال پر فوری توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے چیف انجینئر ،سپر نٹنڈنگ انجینئر کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ نکاسی آب کے انتظامات کو جلد از جلد بحال کیاجائے ،انہوں نے سپر نٹنڈنگ انجینئراور ایگزیکٹو انجینئر کو سختی سے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ایک ہفتہ میں سیوریج کی شکایات کا ازالہ کر دیاجائے دریں اثنا کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واٹربورڈ اپنے تمام پمپنگ اسٹیشنز سے فلٹریشن اور کلورینیشن کے بعد شہر میں پانی فراہم کررہاہے ،یہ تاثر درست نہیں کہ واٹر بورڈ شہر میں بغیر کلورینیشن کے پانی فراہم کررہا ہے صورت حال یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر کلورین اور سوڈیم ہائپو کلورائٹ کی آمیزش کررہاہے اور کلورین ضرورت کے مطابق اسٹاک میں موجود ہے واٹربورڈ کی یہ پالیسی ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مقررہ معیار کے مطابق کلورین ملا پانی فراہم کرے لہذٰا اس اصولی حکمت عملی کے تحت کلورین کاضرورت کے مطابق اسٹاک موجود رہتاہے ، شہریوں کو کلورینیشن اور فلٹریشن کے بعد پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جومعمول کے مطابق جاری ہے ،جبکہ شہر کے ہر علاقہ سے پانی کے نمونے لے کران کا فوری تجزیہ کیا جارہا ہے اورجن علاقوں میں کلورین کی کمی کی رپورٹ ملتی ہے وہاں کلورین کی مقدار پوری کردی جاتی ہے ، جن علاقوں ((Tail end میں کلورین کی کمی کا امکان ہوتا ہے وہاں سوڈیم ہائپوکلورائٹ کے پلانٹس کی اضافی تنصیب بھی کردی گئی ہے جو کلورین کا متبادل ہے اور کلور ین کی کمی کو پورا کررہی ہے ،شہری پانی کے نمونے نل سے یا پمپنگ اسٹیشن سے لے کر واٹر بورد کی لیبارٹری میں تجزیہ کرائیں اس لئے کہ کمرشل یاگھریلو صارفین کے پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں صفائی نہ کرانے کے باعث امیبیا جرثومہ ہوسکتا ہے ،شہر میں فراہم کئے جانے والے پانی میں کلورین کی مقدارPPM 1.5ہے جو کہ نیگلیریا کے جرثومہ کے خاتمہ کے لئے کافی ہوتی ہے�
(جاری ہے)
�
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.