ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا الٰہی بخش روڈ بادامی باغ رمضان بازار کا دورہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے الٰہی بخش روڈ بادامی باغ رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر صارفین نے رمضان بازار میں انتظامات کو سراہا۔انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں سبزیوں خاص ٹماٹر اور آلو کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا اور خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔

متعلقہ عنوان :